پی سی بی کو آل راونڈرز کی تلاش، کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع

03:45 PM, 4 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:پی سی بی نے بہترین  آل راونڈرز ڈھونڈنے کیلئے آل راونڈرز کیمپ لگانے کا فیصلہ کرکیا ہے۔ڈویلپنگ آل راونڈرز کیمپ 8 مئی سے شروع ہو گا۔ کیمپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ بھی  کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ان دنوں بہترین آل راونڈرز کی تلا ش ہے جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  آل راونڈرز کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کیمپ میں شرکت کیلئے20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ ڈویلپنگ آل راونڈرز کیمپ 8 مئی سے شروع ہو گا۔کیمپ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والے کرکٹرز کو مدعو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں