نیو یارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک لوگوں کی زندگیوں میں اس قدر سرایت کر چکی ہے کہ اس کے بغیر کوئی بھی کام نا ممکن سا ہو گیا اور اسی پلیٹ فارم پر اپنے جذبات کا اظہار کرنا بھی روایت بن چکا ہے۔
فیس بک پر آپ اپنے جذبات کا اظہار کسی بھی ایموجی کے ذریعے کر سکتے ہیں پچھلے کچھ عرصے میں فیس بک نے ’ری ایکٹ‘ ایموجیز بھی متعارف کروائیں تھیں لیکن یہ صرف پوسٹ پر ری ایکٹ کرنے کے لیے تھیں لیکن اب فیس بک کی جانب سے کنٹس پر ری ایکٹ کرنے کے لیے بھی تمام مراحل طے پا چکے ہیں اور صارفین عنقریب اس فیچر سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔