جلالپور بھٹیاں: مدرسہ کے قاری کا 9 سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد

02:02 PM, 4 May, 2017

جلال پور بھٹیاں: جلا لپور بھٹیاں کے نواحی گائوں بیری والا میں مدرسہ کے قاری کا 9 سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد  ۔تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے نواحی علاقہ بیری والا میں چھوٹے بچوں پر رحم کرنا ایک خواب بن گیا. مدرسے کے قاری کا 9سالہ طالب علم عبداللہ پر نیم برہنہ  کر کے بیہمانہ تشدد نے طالب علموں سمیت والدین میں تشویش کی لہر دوڑا دی .

ذرائع کے مطابق مذکورہ قاری عبداللہ کو پائپوں کے ساتھ مارتا رہا جس بنا پر طالبعلم تشدد برداشت نہ کرنے پر دو گھنٹے بے ہوش ہو گیا. مدرسہ میں پڑھنے والے دوسرے بچوں نے عبداللہ کے والدین کو اطلاع دی جس پر عبداللہ کے والد نے بے ہوشی کی حالت میں اپنے بچے کو پایا . جبکہ مدرسہ کا قاری موقع سے فرار ہو گیا.

جس پر بچے کے والد غضنفر اقبال نے تھانہ ونیکی تارڑ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہناہے وہ اس سلسلے میں تحقیقات کر رہے ہیں ۔ اس معاملے میں جرم کرنے والے کو ہر ممکن سزا دی جائے گی ۔

مزیدخبریں