حبیب ظاہر کو دھوکے سے بھارت لے جانے کے شواہد سامنے آ گئے

01:50 PM, 4 May, 2017

 لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب ظاہر کو ریسیو کرنے کے لیے بھارتی شہری ڈولی رینچل 4 اپریل کو نیپالی شہر لمبینی پہنچا اور دد دن وہاں ٹھہرا۔ انہیں لینے کے لیے گاڑی بھی  ساڑھے گیارہ بجے سے نیپالی ہوائی اڈے کی پارکنگ میں موجود تھی جبکہ حبیب ظاہر کی ہوٹل اور ٹکٹ کی ادائیگی میں بھی بھارتی شہریوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ لمبینی شہر بھارت کی سرحد کے بالکل قریب ہے اور وہاں بارڈ کراس کرنا بھی انتہائی آسان ہے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ حبیب ظاہر کو ایئر پورٹ سے  ٹویوٹا میک گاڑی کے ذریعے بھارتی بارڈر کی جانب لے جایا گیا۔ ان کے سم کارڈ پر آخری سگنل لمبینی میں مایا دیوی مندر کے قریب موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حبیب ظاہر کو ملازمت کی پیشکش بھی بھارت سے ہوسٹ ہونے والی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں