آج فائرفائٹرز کا عالمی دن،کراچی محکمہ فائر بریگیڈ کی حالت زبوحالی کا شکار

12:32 PM, 4 May, 2017

کراچی: دنیا آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منارہی ہے  اور پاکستان کا سب سے بڑا شہر ،کراچی  فائر بریگیڈ کے محکمہ کی حالت زار سے پریشان ہے۔ شہر بھر میں 24 فائرٹینڈر میں سے 18 فائر ٹینڈر کی گاڑیاں خراب  ہیں۔22فائر اسٹیشن میں سے صرف 6 فائر اسٹیشن فعال اور چار اسنار کل میں سے صرف ایک کام کر رہی ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جن حالات میں فائر بریگیڈ کے لوگ کام کر رہے ہیں وہ کسی عجوبے سے کم نہیں۔
اگر شہر میں کوئی بڑی آگ لگ جائے تو اس محکمے کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ فوری آگ پر قابو پایا جا سکے ۔جبکہ حکمران اور بلدیہ عظمی کراچیر محکمہ فائربریگیڈ کی زبوں حالی پر خاموش تماشائی بن ہوئی ہے۔

مزیدخبریں