واشنگٹن:ماہر فلکی طبیعات اسٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے کہ دنیا کے لیے اگلے سو برس نہایت خطرناک ہوسکتے ہیں، اس سے پہلے ہمیں نئی دنیا بسانا ہوگی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ سو برس کے دوران دنیا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، موسمیاتی تبدیلیوں شہاب ثاقب گرنے کے بڑھتے واقعات، قدرتی آفات اور آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث دنیا رہنے کے قابل نہیں رہے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی دنیا بسانے کے لیے ہمیں کسی نئے سیارے کا رخ کرنا پڑے گا۔اسٹیفن ہاکنگ نے 2016 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے بھی نئی دنیا بسانے کی جانب اشارہ کیا تھا۔
دنیا کیلئے آنے والے سو برس نہایت خطرناک ہوسکتے ہیں،اسٹیفن ہاکنگ
12:28 PM, 4 May, 2017