ایک صدی کے بعد آپ ٹائی ٹینک کو دوبارہ دیکھ سکیں گے

12:01 PM, 4 May, 2017

لاہور:ٹائی ٹینک ایک برطانوی مسافر لائنر جہاز تھا جو1912میں نارتھ اٹلانٹک اوشن میں ڈوب کر تباہ ہوا اور آج تک لوگ اسے یاد رکھے ہوئے ہیں ۔مشہور زمانہ فلم ’ٹائی ٹینک‘ بھی اسی جہاز کی کہانی پر مبنی تھی ۔

دنیا کے تمام مداح اس جہاز کو حقیقت میں دیکھنا چاہتے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کی خواہش پوری ہو سکے ۔ٹائی ٹینک ٹو کے نام سے ایک اور ٹائی ٹینک جہاز بنایا جا رہا ہے جو کہ 2018میں لانچ کیا جائے گا ۔

اس پراجیکٹ کا اعلان اپریل2012میں ایک آسٹریلوی ملئینر کلیو پالمر نے کیا۔یہ نیا ٹائی ٹینک 2016میں لانچ کیا جانا تھا لیکن پھر جہاز کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا اور اب 2018میں اس عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اصلی ٹائی ٹینک کا وزن 46,000ٹن تھا لیکن اس نئے ٹائی ٹینک کا وزن 56,000ٹن ہو گا ۔2016کی لانچ کے مطابق اس نئے ٹائی ٹینک نے اپنا پہلا سفر ساﺅتھ ایمپٹن سے نیو یارک تک کا کرنا تھا لیکن 2018کے پہلے سفر کے بارے میں تاحال معلومات نہیں۔

مزیدخبریں