ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی،ایونیکا ٹرمپ ایک پاکستانی خاتون سے متاثر ہو گئیں

11:06 AM, 4 May, 2017

نیو یارک:ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے گھر میں رہ کر کام کرنے والی خاتین کی راہنمائی کے لیے ایک کتاب تحریر کی ہے جو کہ ورکنگ وومن کی راہنمائی کرتی ہے جس کا نام’وومن ہو ورک: ریرائٹنگ دی رولز فار سکسیس‘ (Women Who Work: Rewriting the Rules for Success) ہے۔اس کتا ب میںنہ صرف خواتین کی راہنمائی بلکہ اپنی مدد آپے کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں کیسے ترقی کر سکتی ہیں۔
انہوں نے یہ کتاب اپنے والد کے الیکشن میں جیتنے سے پہلے تحریر کی ہے۔ ایوانکا ٹرمپ خود ایک ورکنگ وومن ہیں، ان کے تین بچے ہیں، وہ اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کیہ اسسٹنٹ کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔
ایوانکا ٹرمپ بہت ساری خواتین سے متاثر ہیں انہوں نے بھی اپنی کتاب میں بھی ذکر کیا، ان میں سے ایک پاکستانی خاندان سے تعلق رکھنے والی کاروباری خاتون عنبر احمد ہیں، جنہوں نے نیو یارک میں موجود وال اسٹریٹ پر طویل عرصہ گزارنے کے بعد اپنی بیکری کھولی۔اس کتاب میں کا ایک حصہ 35 سالہ ایوانکا ٹرمپ کی زندگی پر بھی ہ
ایونیکا ٹرمپ نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ ’یہ بات صاف کردوں کہ یہ میرا ذاتی پروگرام ہے، اور اپنی زندگی کے ایک دوسرے دور میں لکھا تھا‘۔ایوانکا ٹرمپ کی پہلی کتاب ’دی ٹرمپ کارڈز‘ 2009 میں شائع کی گئی تھی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں