اسلام آباد: میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ان میں کئی ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی لڑائی صرف اور صرف گھریلو خرچے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ایسا ہی کچھ گزشتہ روز دیکھنے میں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق کولمبیا خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ لڑائی کے دوران اپنے پیسے چھپانے کے لیے 7000ڈالر نگل لیئے ۔
تیس سالہ خاتون نے100ڈالر کے نوٹ نگل لیے تھے ۔کولمبیا کے آر سی این ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے تمام رقم گھریلو الیکٹرونک اشیاءبیچ کر چھٹیوں کے لیے بچائی تھی ۔
ڈاکٹرواکے مطابق وہ خاتون کے پیٹ سے 57نوٹ نکالنے میں کامیاب ہو گئے ۔
ڈاکٹروں کا مزید کہناتھا کہ خاتون کی حالت بہتر ہے ۔تاہم پولیس نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے لیاہے ۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ہمیں لگتاہے دونوں میاں بیوی اتنی رقم سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مگر یہ تیکنیک الٹی پڑ گئی ۔
تحقیقات کے بعد ہی اصل معاملے کا پتہ چلے گا۔