اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

10:45 AM, 4 May, 2017

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے عمران خان کے خلاف تین نوٹی فیکشنز اور کارروائی غیر آئینی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بلے کا نشان استعمال کرنے اور ارکان اسمبلی پر پولنگ اسٹیشنز میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے آٹھ مئی کو حتمی فیصلہ بھی سنانا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں نوٹی فیکیشن عارضی طور پر معطل کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاررروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے اور کیس کی مزید سماعت پندرہ مئی کو ہو گی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں