فیصل آباد:چکن پاکس کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی،مزید4 مریض ہسپتال داخل

10:37 AM, 4 May, 2017

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد : چکن پاکس کے باعث ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔چکن پاکس کے مرض میں مبتلا  50 سالہ ارشاد بی بی ایک ہفتہ سے الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ صرف فیصل آباد می  ہی  چکن پاکس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد138 ہو چکی ہے۔

حکومت کی طرف سے تمام تر اقدامات کے با وجود فیصل آباد میں چکن پاکس کے مرض پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ چکن پاکس کے مرض کے باعث آج مزید چار مریضوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔رواں سال الائیڈ و سول ہسپتال میں چکن پاکس کے با عث لائے جانے والے مریضوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے ۔جن میں سے چکن پاکس کے وائرس کے 20 مرض زندگی کی بازی ہا ر گئے ہیں ۔

یاد رہے جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔چکن پاکس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے تین ڈاکٹرز بھی چکن پاکس میں مبتلا ہو گئے ۔چکن پاکس کی مرض پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت نے ضلع بھر میں ویکسینیشن کو عمل بھی شروع کر رکھا ہے ۔مگر اس کے باوجود بھی چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سالوں بھی چکن پاکس کی وباء کے باعث کئی افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزیدخبریں