واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا عندیہ دیدیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ،فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کرائیں گے۔انہوں نے یہ بات وائٹ ہاوس میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ مشترکہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہی۔
امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں فلسطینی صدر نے کہا اسرائیل کو آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مشرق وسطیٰ تنازع حل کرانے کی کوشش کررہے ہیں،فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کرائیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی معاشی طورپر مدد بھی کریں گے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بھی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو قرارداد میں غیر قانونی قرار دیا ہے۔
اسرائیل کو آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہوگا،محمود عباس
09:46 AM, 4 May, 2017