کار میں حادثاتی طور پر بند ہونے والے بچے نے سب کو محظوظ کر دیا

08:46 AM, 4 May, 2017

لندن :بچوں کے بارے میں مشہور ہے کہ بچے تو بچے ہی ہوتے ہیں انہیں دنیا کےخوشی اور غم  کا کیا انداز ۔اس بات کو سچ ثابت کیا صرف چودہ ماہ کے بچے نے ۔تفصیلات کے مطابق اپنی ماں کے ساتھ شاپنگ پر آئے ہوئے 14 ماہ کے  برطانوی بچے برانڈن ایمری نے  خود کو غلطی سے کار میں بند کر لیا تاہم اپنی غلطی سے وہ خوب محظوظ ہوا۔ ذرائع کے مطابق  وہ  پچھلی سیٹ سے اگلی سیٹ پر آیا اور اپنی ماں کے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ہی لاک کا بٹن دبا دیا۔اسی دوران برانڈن نے سکے کو منہ میں ڈال لیا، جس کی  وجہ اس کی ماں کو فائر فائٹرز کو بلانا پڑا۔ 

فائٹر فائٹرز فوراً ہی موقع پر پہنچ گئے اور آرام سے کھڑکی کو توڑ کر اسے حفاظت سے باہر نکال لیا۔ حیرت انگیز طور پر اس ساری کاروائی کے دوران برانڈن  ہنستا اور محظوظ ہوتا رہا۔ برانڈن کی ماں نے فیس بک پوسٹ میں اپنے بیٹے کو بچانے والے فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

مزیدخبریں