فیس بک انتظامیہ ناپسندیدہ ویڈیوزکی روک تھام کے لیے اہم کام کر رہی ہے

08:16 AM, 4 May, 2017

نیویارک :  دنیا بھر میں فیس بک نے لائیو سٹریمنگ کا فیچر دینے کے بعد کافی شہرت حاصل کی تھی ۔ مگر کچھ عرصہ بعد ہی اس لائیو سٹریمنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کی فہرست میں بھی اضاٖفہ ہوتاگیا ۔

مگر اب دنیا بھر میں اس لائیو سٹریمنگ فیچر کا غلط استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے فیس بک انتظامیہ کام کر رہی ہے ۔قتل اور خودکشی جیسے واقعات پر مبنی ویڈیو کی تشہیر روکنے کے لئے فیس بک ہزاروں افراد کی خدمات حاصل کرے گا۔

فیس بک کے سی ای او مارک زیوکربرگ کے مطابق گلوبل آپریشنز ٹیم میں مزید 3 ہزار افراد کو شامل کیا جائے گا جن کا کام موصول ہونے والی لاکھوں ویڈیوز کا جائزہ ہوگا۔

فیس بک کی آپریشنز ٹیم میں اس سے قبل ساڑھے چار ہزار افراد شامل ہیں مزید افراد کی شمولیت سے قتل اور خودکشی جیسے اقدامات پر مبنی ویڈیوز کو روکنے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہناہے کہ اس سے نہ صرف نامناسب ویڈیو ز کی روک تھا م ہوگی بلکہ دنیا بھر میں ہزاروں ملازمتیں بھی پید ا ہوں گی ۔

مزیدخبریں