کیا کوئی غیرملکی ہیپاٹائیٹس جیسے موذی مرض کے باوجودامارات میں رہ سکتا ہے؟

07:51 AM, 4 May, 2017

دبئی:متحدہ عرب امارات کے وفاقی قانون کے مطابق کوئی بھی شخص جوکہ ہیپاٹائیٹس یا کسی بھی وبائی مرض میں مبتلا ہے اس کو متحدہ عرب امارات سے نکال دیا جائیگا۔

تاہم اگر وزارت صحت کو اس متعلق آگاہ کیاجائے تو ملک بدری سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق وہ غیرملکی جو موذی بیماری کے باعث ملک بدرکیا گیا ہواسے چاہیے کہ جب وہ امارات واپس آئے تو اس کے ہمراہ اس کے علاج کی رپورٹس اور دستاویزات موجود ہوں ۔  

یہ دستاویزات لازمی طورپر اس ملک کے حکام سے تصدیق شدہ ہونی چاہیں جہاں علاج جاری ہے۔ مثلاً اگر کسی پاکستانی شخص کو کسی بیماری کے باعث ملک بدرکیا جائےتووہ امارات لوٹنے کے بعد فوراًامارات کے وزیر صحت کو اپنی میڈیکل رپورٹس دکھائے، جنہیں اس نے پاکستان کے وزارت خارجہ کے حکام سے، پاکستان میں قائم امارارتی سفارت خانےتصدیق کروایا ہو۔

وہ ان دستاویزات کو اماراتی وزارت خارجہ سےتصدیق کروانے کا بھی پابندہوگا۔لہٰذا یہ کاروائی مکمل ہونے کے بعد پاکستانی یہ دستاویزات یا رپورٹس امارات کی وزارت صحت کو دے سکتا ہےاوراسکے بعد متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیارکرسکتا ہے

مزیدخبریں