فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی

07:27 AM, 4 May, 2017

فیصل آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل صالح حیات کی گاڑی فیصل آباد میں امین پور کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل صالح حیات کی تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرائی اور اس وقت کار میں ان کا ڈرائیور اور وہ خود موجود تھے۔

مزیدخبریں