ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے اداکار اودے چوپڑا سے شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں اداکارہ نرگس فخری اور اداکار اودے چوپڑا کی شادی کی خبریں کافی سرگرم رہیں، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی حیرت تبصرے شائع کیے گئے مگر اداکارہ نرگس فخری نے شادی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد سماجی روابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شادی کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو میری خبریں بنانے میں زیادہ دلچسپی ہے،اور لوگ میری شادی کیلئے مر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں کسی نہ کسی سے شادی کرلوں“۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کو نہ صرف نیویارک کے ریزوٹ میں ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا بلکہ انہیں ہفتہ کو ممبئی ائیرپورٹ پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں نرگس فخری نے میڈیا کو دیکھ کر اپنا منہ سکارف سے ڈھانپ لیا۔
Wow u guys really love making stuff up. ???????????? now who started this rumor ????????. I think u r dying for me to marry someone????????????????♀️???????????? https://t.co/9eQ7Ks7ZIu
— Nargis (@NargisFakhri) May 3, 2017