پہلا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا نے بھارت کو 265 رنز کا ہدف دے دیا

05:51 PM, 4 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیش ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کینگروز کی طرف سے کپتان اسٹیون اسمتھ 73 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں اسکورر رہے، جب کہ ایلکس کیرے نے 61، ٹریوس ہیڈ نے 39، مارنس لبوشین نے 29، اور بین ڈوارسہوئس نے 19 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ جوش انگلس 11، نیتھن ایلس 10، گلین میکسویل 7، ایڈم زیمپا 7 اور کوپر کونولی بغیر کسی اسکور کے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ورون چکروتی اور رویندر جڈیجا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں