سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 4 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا

04:36 PM, 4 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور بڑی تبدیلی آئی ہے، جس کے بعد سونا اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 800 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 115 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کا اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑا اور سونے کی قیمت نے نئی بلندیاں چھو لیں۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے کل ہی رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 1 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اب آج مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں بھی دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

مزیدخبریں