کراچی: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز کی ڈیلی وی لاگنگ پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈیلی وی لاگنگ کرنے والے یوٹیوبرز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہم ایک الگ دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اور یوٹیوبرز کی دنیا بالکل مختلف ہے۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ کون سی مخلوق ہے جو کروڑوں اور اربوں روپے کما رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک دو یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو تلاش کر رہی تھیں، مگر انہیں یہ نہیں معلوم کہ ان کے ویڈیوز کہاں دیکھیں یا کون لوگ ان کو دیکھتے ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ یوٹیوبرز کے کانٹینٹ کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں، لیکن ان سے بھی زیادہ حیرانی انہیں ان ویڈیوز کو دیکھنے والوں پر ہوتی ہے۔
یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز دیکھنے والے ایک الگ مخلوق ہیں:بشریٰ انصاری
