دورہ نیوزی لینڈ : قومی سکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹی 20 سے ڈراپ

03:07 PM, 4 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی 20 سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس لے لی گئی ہے اور اب سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

عاقب جاوید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ون ڈے سکواڈ کی قیادت محمد رضوان کے پاس برقرار رکھی جائے گی، جبکہ سلمان آغا ون ڈے ٹیم میں نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں ون ڈے سکوا ڈ میں  محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔


دوسری جانب ٹی 20 سکواڈ میں  سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خواجہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں