پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جانے کااعلان ، سینیٹ اور صدارتی الیکشن  ملتوی کرنے کا مطالبہ

06:06 PM, 4 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پی ٹی آئی  نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جانے کااعلان کیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے  سینیٹ اور صدارتی الیکشن  ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس بارے میں   سینیٹ میں  اظہار خیال  کرتے ہوئے بیریسٹر علی ظفر نے کہا کہ لیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ وزیراعظم کے الیکشن سے پہلے جاری نہیں کیا۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ ہم سے نشستیں دوسری پارٹیوں کو دینا دوسری آئینی غلطی ہوگی۔ فیصلے کے بعد سینیٹ، صدارتی الیکشن ہوئے تو وہ ہمیں منظور نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں