ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی ناموں پر مشاورت مکمل ،پنجاب کابینہ کا اعلان آئندہ 48 گھنٹے میں متوقع

04:37 PM, 4 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:پنجاب کابینہ کا اعلان آئندہ 48 گھنٹے میں متوقع ہوتا ہے۔  کابینہ کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی ناموں پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ 


 پنجاب میں کابینہ کی تشکیل دو مراحل پر مشتمل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق  پہلے مرحلے میں 15 سے 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

 مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن اور عظمیٰ بخاری کو وزیر بنایاجائے گا۔

مزیدخبریں