وزیر اعظم کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا: اخترمینگل

 وزیر اعظم کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا: اخترمینگل

اسلام آباد :بی این پی  کے سربراہ اختر مینگل کاکہنا ہے کہ  وزیر اعظم کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔  بی این پی  کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی اجلاس  میں  کہا کہ    وزیر اعظم کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔
اختر مینگل نے کہا کہ سب سے پہلے میں محمود خان اچکزئی کے گھر پولیس ریڈ کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ وزیراعظم پابند سلاسل صحافیوں کی رہائی کا اعلان کریں گے، صحافی قلم کے ذریعے ہمیں راہ راست دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، بلوچستان میں ہم سیاسی نہیں جنگی قیدی ہیں، سیاسی قیدیوں کی رہائی فوری عمل میں لائی جائے، امید تھی کہ وزیرِ اعظم صحافی اسد طور اور عمران ریاض کی رہائی کا اعلان کریں گے۔
اختر مینگل کا کہنا ہے کہ گوادر جس کے نام پر سی پیک بنایا گیا ہے، وزیرِ اعظم صاحب وہ جھومر ڈوب گیا ہے، لوگوں کے ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھیج دیتے تو بہتر ہوتا۔بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین اور بچے کچھ ڈھونڈنے دارالخلافہ آئے تھے،  اسلام آباد کی سرد راتوں میں ان کا استقبال ٹھنڈے پانی سے کیا گیا.