اسلام آباد سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے۔سنی اتحاد کونسل جلد سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیں گے۔