صدر عارف علوی نے شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لے لیا

صدر عارف علوی نے شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لے لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔ 

تین صوبوں (پنجاب، سندھ اور بلوچستان) کے وزرائے اعلیٰ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ایوان صدر پہنچ چکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس بھی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت ہیں۔

علاوہ ازیں سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کا چاق وچوبند دستہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔