سکول میں مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا: عدیل ہاشمی کا انکشاف

01:48 PM, 4 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

  کراچی: معروف پاکستانی کامیڈین اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر عدیل ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ  بچپن میں  انہیں سکول میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

 بیوٹیشن مسرت مصباح کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے اپنے بچپن کے دلخراش واقعے کے بارے میں بات کی۔  عدیل ہاشمی نے کہا کہ میری زندگی کئی دلخراش واقعات کا مجموعہ ہے، لوگوں کو ہنسانے والے میرے چہرے نے بہت بُرے واقعات کا سامنا کیا ہے لیکن میں نے کبھی کسی سے اس بارے میں بات نہیں کی۔

 
 کامیڈین اداکار نے اپنے بچپن کا واقعہ سُناتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی میں، جب میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا تو مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا، میری جماعت کے 8 سے 10 آوارہ لڑکوں کا ایک گروپ تھا جو مجھے بہت تنگ کرتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس گروپ کے لڑکوں نے مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا لیکن میں نے خوف کی وجہ سے یہ بات اپنے والدین اور ٹیچر کو بھی نہیں بتائی تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ وہ لڑکے مجھے اور زیادہ تنگ کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا بچپن ختم ہوگیا، میں دوبار ان دونوں میں واپس نہیں جانا چاہتا لیکن میں نے اس واقعے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اپنے بیٹے کو بھی سیکھاتا ہوں۔ میں اپنے بیٹے سے پوچھتا ہوں کہ اگر کوئی بھی لڑکا تنگ کرے تو مجھے بتانا، میں اُن لڑکوں کا منہ توڑ دوں گا۔
 

مزیدخبریں