صدارتی الیکشن: محمود خان اچکزئی کے  کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض پر فیصلہ محفوظ

01:31 PM, 4 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

ااسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے  کاغذات نامزدگی پر صدارتی امیدواروں کی جانب سے اعتراض عائد  ہو گیا۔الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے خلاف اعتراض پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محود خان اچکزئی پر صدارتی امیدواروں کی جانب سے اعتراض عائد  کیا گیا۔ 

امیدواروں کی جانب سے اعتراض  عاید کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی اداروں،ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔ سنی تحریک کونسل نے اسٹبلشمنٹ مخالف بیانیہ کی وجہ سے ان کو صدارتی امیدوار بنایا۔

مزید اعتراض داءر کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی پاکستان کے پختون علاقوں کو افغانستان کا حصہ سمجھتے ہیں۔محمود خان اچکزئی پاکستان مخالف آدمی ہیں پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ اعتراض 

الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے خلاف اعتراض پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ صدارتی الیکشن کیلئے آصف علی زرداری،محمود اچکزئی،عبدالقدوس،اصغر علی مبارک ،سرفراز، سید محمد اقتدار حیدر اور ایاز فاروقی میدان میں ہیں۔

مزیدخبریں