تھانہ شادمان آتشزدگی کیس: اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

01:07 PM, 4 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمہ میں 7 مارچ تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی. 

لاہور ن کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے اسد عمر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تو سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکلا نے پیشی سے استثنی کی درخواست دائر کی. 

عدالت نے اسد عمر کی ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست منظور کر لی اور ان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی گئی اسد عمر  نے گرفتاری کے خدشے پر اپنی ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے.

سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر کیخلاف نومئی کو شادمان پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے.

مزیدخبریں