مسائل کا حل پارلیمنٹ میں ہے، فوج کے ساتھ ہیں: علی محمد خان

12:06 PM, 4 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔مسائل کا حل پارلیمنٹ میں ہے۔ 

اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کل رات محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ مار کر زیادتی کی گئی، سیاست سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کریں۔

علی محمد خان نے بتایا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی عہدے کے لیے نامزد کیا ہے، پی ٹی آئی محمود اچکزئی کو سپورٹ کرے گی، کسی نہ کسی کو ہمارے اتحاد سے تکلیف ضرور پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی انتخاب کے لیے اسکروٹنی کا عمل مکمل کر چکے ہیں۔ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ فارم 45 کے اصلی ووٹ سے محمود اچکزئی کو صدر بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت تھی جو دراڑوں کو پر کر سکے۔ اللہ نے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صورت میں یہ لیڈرشپ دی ہے۔  چاہتے ہیں آئین کے مطابق ملک کو چلائیں، اس سے قومی یگانگت کو فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل پارلیمنٹ نےکرنا ہے۔
 

مزیدخبریں