وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں سرکاری کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا دورہ

11:59 AM, 4 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  شریف نے پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔انہوں نے  لاہور میں ویلنشیا ٹاؤن کے قریب  مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا جہاں انہیں کینسر ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

 
مریم نواز نے کینسر اسپتال بنانے کے لیے دنیا بھر سے بہترین اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں داخل مریضوں کے تیمار داروں کے لیے ہوٹل بھی بنایا جائے۔

 
 

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری کینسر ہسپتال بنائیں گے۔ پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔

اس موقع پر مریم نواز کے ساتھ سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ثانیہ عاشق اورڈاکٹر عدنان کے علاوہ چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری کو آپریٹو،کمشنر لاہور،ڈی سی لاہوراوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
 

مزیدخبریں