اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو دوبارہ چیلنج  کرنے کا اعلان

11:46 AM, 4 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو کل  دوبارہ چیلنج  کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر کا کہنا ہےکہ ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں نیا سیاہ باب ہے۔انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔

اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ساڑھے اٹھ لاکھ  پی ٹی آئی ممبران میں سے نو سو چالیس  940 ممبران نے ووٹ ڈالا،صفر اعشاریہ ایک ایک فیصد پی ٹی آئی ممبران نے انڑا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔


ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو کل چیلنج کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں