ترکیے اور ایران کی جانب سے شہبازشریف کو نومنتخب وزیراعظم بننے پر مبارکباد

ترکیے اور ایران کی جانب سے شہبازشریف کو نومنتخب وزیراعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد: ترکیےکےصدرطیب اردوان کانومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ٹیلفونک رابطہ ہوا،  شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ترک صدرکاپاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرنےکی شہبازشریف کی صلاحیت پراعتمادکااظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےمبارکبادکےپیغام پرترک صدرکاشکریہ اداکیا۔شہبازشریف نے پاکستان اورترکیےکےدرمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پرزور دیا اور دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون آگےبڑھانےکےعزم کااعادہ کیا

دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ حیسن امیر عبداللہیان نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے باہمی تعلقات میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو 24 واں وزیرِاعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔

مصنف کے بارے میں