شہبازشریف آج وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

09:47 AM, 4 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف آج اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی پروقارتقریب  کی ایوان صدر میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ان سےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  حلف لیں گے، بصورت دیگر صدر کی غیر موضدگی یا رخصت کی صورت میں  چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی حلف لیں گے۔ 

تقریب  میں آرمی چیف سمیت فضائی اور بحری فوج کے سربراہ،سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

مزیدخبریں