لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی مسترد کردی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے ۔ عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے۔ اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کی مشاورت سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا ہے۔