اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈبل گیم کرنے والے 3 سینئر رہنماؤں کا عمران خان نے پتا چلا لیا ہے۔ جنرل باجوہ کے کہنے پر نواز شریف کو لندن بھیجا ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان آگے جاکر بھی پیچھے آجاتے ہیں ۔ عمران خان نے مجھے بتایا ہے ایک اور حملے کا پلان بنا ہوا ہے ۔ 10،15دن الیکشن آگے پیچھے ہو جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک ہی دن الیکشن کے لئے سب کو اکٹھا بٹھائے۔ صدر عارف علوی ایک ہی دن عام انتخابات کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جنرل (ر) باجوہ کے حکم پر نواز شریف کو باہر بھیجا گیا ۔ ڈبل گیم کھیلنے والے 3 رہنماؤں کا عمران خان کو پتہ لگ گیا ہے ۔ الیکشن نہ ہوئے تو عمران خان پہیہ جام کی کال دے گا۔