گوجرانوالہ:گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے دو بھائیوں سسمیت تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔
تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ 5 نامعلوم افراد نے چھڑانے کیلئے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ، جس سےملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں۔ہلاک ہونے والے ملزمان میں ذیشان ، عامر سگے بھائی اور ساجد شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان گھروں میں ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتی کے 5 واقعات میں ملوث تھے، ملزمان نے 26 فروری کو تھانہ اروپ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر 3 روز بعد ملزمان دوبارہ واردات کرنے پہنچ گئے اور دوسری مرتبہ پھر خاتون اور اس کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔