لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کارکن تیاری شروع کردیں عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم بنوانا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی کارکن تیاری شروع کر دیں ۔ موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔ حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب عوام کودینا ہو گا۔
پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی کارکن تیاری شروع کر دیں. موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب عوام کودینا ہو گا، نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔مشکل معاشی حالات میں ملک ڈوبا ہوا ہے اور PDMٹولہ کے غیرملکی دورے ختم نہیں ہو رہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 4, 2023
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔مشکل معاشی حالات میں ملک ڈوبا ہوا ہے اور پی ڈی ایم ٹولہ کے غیرملکی دورے ختم نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق شہباز شریف ٹولے نے کیا اور الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں. یہ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا، اب وہ وقت دور نہیں جب وہ وزیر اعظم ہونگے۔