لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی مختلف درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ درخواستیں بشیر احمد چوہان، مشکور حسین ، نعیم قمر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئیں ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ عمران جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں داخل ہو کر عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہوئے ۔ عمران ملک میں دھونس اور زبردستی اپنے حق میں فیصلے لینے کی روش عام کرنے کے مرتکب ہوئے۔