اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عدلیہ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کہتی ہیں ہیروئن کے عادی شخص کو قوم پر تھوپنا بند کرو۔ ترازو کے دونوں پڑلے برابر کرو۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دوہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا ۔ 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں۔ 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل، 6 ماہ تک"بیل" نہیں بمقابلہ ایک دن میں چار بیلیں ۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی!سب چھوڑیں آئین توڑنے پہ تو سزا دیں ۔