اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عدلیہ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کہتی ہیں ہیروئن کے عادی شخص کو قوم پر تھوپنا بند کرو۔ ترازو کے دونوں پڑلے برابر کرو۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دوہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا ۔ 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں۔ 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل، 6 ماہ تک"بیل" نہیں بمقابلہ ایک دن میں چار بیلیں ۔
دوہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا 200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 4, 2023
2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل،
6 ماہ تک"بیل" نہیں بمقابلہ ایک دن میں چار بیلیں
بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی!سب چھوڑیں آئین توڑنے پہ تو سزا دیں #ترازو_کے_پلڑے_برابر_کرو pic.twitter.com/Rj6Y9onBkA
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیرملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی!سب چھوڑیں آئین توڑنے پہ تو سزا دیں ۔