اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے ہیں، بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین کے آئی سی بی سی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری ہوچکی۔ یہ قرض پاکستان نے چین کو ادا کر دیا تھا، اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے ہیں، بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہوں گے۔
Formalities completed & Chinese Bank, ICBC approved rollover of US$1.3 billion facility which has been repaid by Pakistan to ICBC in recent months. Facility will be disbursed in 3 instalments, first one of US$500 million has been received by SBP. It will increase forex reserves!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 3, 2023
ڈار کے مطابق اس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔