اسلام آباد :قومی اسمبلی کے تمام دفاتر جزوی طور پر 7 سے 11 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق شعبہ عملہ کی جانب سے آفس آرڈر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی تازئین و آرائش کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے کیلئے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ترجمان کے مطابق رواں ماہ او آئی سی کا اجلاس ہورہا ہے،اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی یا دوبارہ شیڈول کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور سیکرٹری قومی اسمبلی، تمام ایڈیشنل سیکرٹریز، آر اینڈ آئی برانچ اور ڈائریکٹریٹ جنرل بین الاقوامی تعلقات معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔