محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی 

Weather,Weather Forcast,Rainy Season, Muree Snow Falling, Snow Falling in Pakistan

 اسلام آباد:محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ رات سے ملک میں داخل ہو گا جوکہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اس دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری،ژالہ باری متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر ایک دفعہ پھر بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ،جس کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں آندھی ،تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کا سلسلہ بھی متوقع ہے ،این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بر وقت اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

 پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات تا کہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کیئے جا سکیں۔ متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں ۔