روس نے یوکرائن پر کلسٹر بم گرائے: نیٹو 

10:38 PM, 4 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کیف : نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ یوکرائن میں روسی مداخلت کے بعد ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ روس نے وہاں کلسٹر بم دھماکے کیے ہیں۔

انھوں نے بتایا ہے کہ ہم نے کلسٹر بموں کا استعمال دیکھا ہے اور ایسے ہتھیار استعمال کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مغربی فوجی اتحاد یوکرائن میں نو فلائی زون نہیں بنائے ہیں اور نہ ہی وہاں فوجی دستے بھیجے گا مگر اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کیف کی مدد کرے گا۔

انھوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مداخلت کو ختم کیا جائے۔

مزیدخبریں