روس کے 9 ہزار سے زائد فوجی ہلاک کردیے: یوکرائنی فوج کا دعویٰ 

10:34 PM, 4 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کیف : یوکرائن فوج کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے یوکرائن پر حملے کے 8 دن کے دوران یوکرائنی فوج نے 9 ہزار روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ 

یوکرین کی فوج کے جنرل سٹاف نے فیس بک پر دعویٰ کیا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنرل سٹاف کی جانب سے روس کو پہنچائے گئے نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس کے 9166 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ  251 ٹینک تباہ کیے گئے ۔ 

یوکرائنی فوج نے حملوں میں  939 اے پی وی (بکتر بند گاڑیاں) ،105 توپ خانہ سسٹم، 50 راکٹ لانچ سسٹم ، 18 طیارہ شکن سسٹم ،33 طیارے تباہ کیے ہیں۔ 

روسی فوج کے 37 ہیلی کاپٹر، 404 گاڑیاں، 2 ہلکی سپیڈ بوٹس ، 60 ایندھن کے ٹینک ، 3 آپریشنل ٹیکٹیکل لیول یو اے وی ایس تباہ ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں