وزیر اعظم  عمران خان نے بڑی تبدیلیاں کر دیں ،نوٹیفکیشن جاری 

09:42 PM, 4 Mar, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر اپنے سٹاف میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں ،ڈاکٹر ارشد محمود کو دوبارہ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا جبکہ سید ظفر علی شاہ وزارت صنعت و پیداوار میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کردئیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 کے ڈاکٹر ارشد محمود  کو سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت تعینات کیا گیا ہے ،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، ڈاکٹر ارشد محمود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے،وزیر اعظم نے ڈاکٹر ارشد محمود کو تقریباً تین ماہ قبل سیکرٹری پیٹرولیم کے عہدے سے ہٹادیا تھا ۔

ڈاکٹر ارشد محمود کو 11دسمبر 2021 کو سیکریٹری پیٹرولیم کے عہدے سے ہٹایا گیا،ارشد محمود7 ماہ سے بھی کم عرصے سیکرٹری پیٹرولیم کے عہدے پر فائز رہے تھے،ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق سید ظفر علی شاہ وزارت صنعت و پیداوار میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات  کردئیے گئے ہیں ،گریڈ 21 کے سید ظفر علی شاہ خیبر پختون خواہ میں تعینات تھے ۔

مزیدخبریں