نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں عثمان قادر نے کیا شین وارن سے متعلق اہم انکشاف

08:35 PM, 4 Mar, 2022

نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں آج مہمان بنے پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز بائولر عبد القادر کے صاحبزادے عثمان قادر ۔۔۔ عثمان قادر نے جہاں نیو نیوز کے پروگرا م جی سرکار میں شین وارن سے متعلق اہم انکشاف کیا وہیں انہوں نے اپنے والد عبد القادر کیساتھ گزارے وقت کی اہم باتیں بھی شیئر کیں ۔

عثمان قادر نے نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں میزبان نعمان اعجاز کے سامنے انکشاف کیا کہ عبد القادر کے ویسے تو دنیا بھر میں بہت فالوور ز بہت تھے لیکن ان میں شین وارن بھی ایک بڑا نام ہے جو ایک دفعہ جب پاکستان آئے تو والد (عبدالقادر)سے ملنے ہمارے گھر آئے جہاں انہوں نے کہا کہ کیا آپ مجھے گلگی سکھانے میں مدد کرینگے ۔

پروگرام جی سرکار میں بات کرتے ہوئے کرکٹر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ  والد عبدالقادر نے جوسکھایا ہے یا جو گُر بتائے ہیں کوشش کرتا ہوں کہ ان کو فالو کروں ۔والد صاحب کی وفات  پر ابھی تک یقین نہیں ہوتا ایسے ہی لگتا ہے جیسے وہ کسی ٹور پر ہیں لیکن یہ ایک کڑوا سچ ہے  جو مانناپڑے گا۔

عثمان قادر نے کہا باؤلنگ اور فیلڈنگ کا طریقہ والد صاحب سے ہی سیکھا،والد صاحب کی دو خواہشیں تھیں کہ میں حافظ قرآن بنوں اور پاکستان کی نمائندگی کروں ۔مجھے فخر ہے کہ ان کی دونوں خواہشات کو پورا کیا۔بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت اب ٹیمپرنگ کرنا مشکل کام ہے کیونکہ چوبیس کیمروں سے کھیل کو مانیٹر کیا جا رہا ہوتا ہے ،کرکٹ میں سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان باتوں سے لاعلم ہوں ۔

پروگرام ’’جی سرکار‘‘ میں بات کرتے ہوئے مسز عثمان قادر کا کہنا تھا کہ عثمان قادر جیسے دیکھنے میں لگتے ہیں اندر سے بھی ایسے ہی ہیں ان میں کوئی چالاکی نہیں ہے ۔کووڈ کے بعد کرکٹرز کی لائف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر کی زندگی بہت مشکل ہے جہاں ان کو ببل میں رہنا پڑتا ہے۔مسز عثمان قادر نے کہا  آسڑیلیا میں گاڑی چلانے اور ڈ ی پورٹ ہونے والے واقعے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،کرکٹ سے لاعلم ہوں لیکن پاک بھارت میچ  کا ہمیشہ جنون رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کرکٹرز کی بیویاں ایک  وسرے کے ساتھ فیملی کی طرح ہوتی ہیں  اوراچھے بُرے کھیل پر ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی ہیں ۔

مزیدخبریں