خانیوال:پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ جیسے ہی خانیوال پہنچا تو وہاں پر پیپلزپارٹی کی طرف سے عوامی خطاب کا انتظام کیا گیا تھا جہاں میڈیا ہائوسز کوریج کیلئے ایک بڑی تعداد میں موجود تھے ایسے میں ایک میڈیا ڈرون بے قابو ہو کر آصفہ بھٹو زرداری سے جا ٹکرا یا ۔
آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرانے والے ڈرون آپریٹر کو بلاول کی سکیورٹی نے حراست میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کی تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی ،پیپلزپارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے جیمرز لگا کر انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک جام کر دیا تھا جس کے باعث نجی ٹی وی کا ڈرون فریز ہو کر آئوٹ آف کنٹرول ہو گیا ۔
Prayers for quick recovery #Asifa pic.twitter.com/VH6nm2BQh3
— Jabbar Chaudhary (@ajtabassum) March 4, 2022
بلاول بھٹو کی سیکورٹی نے ڈورن آپریٹر کوحراست میں لیتے ہوئے ڈرون اڑانے سے تمام میڈیا ٹیموں کو روک دیا۔
خانیوال میں بلاول بھٹو کے خطاب سے قبل اسٹیج پر موجود آصفہ بھٹو سے ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے معمولی زخمی ہوگئیں ہیں ۔