روس یوکرین جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا خطرہ ٹل گیا 

05:22 PM, 4 Mar, 2022

کیف :روس یوکرین جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا خطرہ ٹل گیا ،پورا یورپ جوہری پلانٹ کی زد میں آسکتا تھا لیکن بروقت کاروائی کے بعد یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین  میں یورپ کے  سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر روسی شیلنگ سے لگنے والی آگ بجھادی گئی،جس کے بعد روسی فورسز نے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیاہے ،

یوکرینی حکام  نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے 'زپورزیا ' نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے،بین الاقوامی جوہری ایجنسی کا کہنا ہے پلانٹ میں ہونے والی آتشزدگی سے  ضروری آلات متاثر نہیں ہوئے۔

عالمی رہنماؤں نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اس نےجوہری پاور پلانٹ پر گولہ باری کرکے پورے براعظم کو خطرے میں ڈال دیا تھا ،دوسری جانب امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ٹی وی انٹرویو میں  کسی بھی روسی شہری سے آگے بڑھ کر پیوٹن کو قتل  کرنے کا مطالبہ کردیا.

گزشتہ روز روس اور یوکرین  نے جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کے لیے مخصوص کوریڈور  کھولنے ،اور ، چند مقامات پر عارضی سیز فائر پر اتفاق  کرلیا ہے .

دوسری جانب، روس کی یوکرین کےمختلف شہروں پر بمباری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں